پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج منایا جائے گا

Published on February 5, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 194)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) پوری دنیا میں بسنے والے پاکستانی آج یوم یکجہتی کشمیر اس عہد کی تجدید کیساتھ منا رہے ہیں کہ آزادی کی جدوجہد میں ہمیشہ مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ پاکستان کی عسکری قیادت نے بھی بھارت کو خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں اور کشمیروں کے حق خود ارادیت کا احترام کیا جائے۔بھارتی مظالم کے حوالے سے سال 2018ء بد ترین رہا، 425 بے گناہ کشمیری شہید ہوئے جبکہ پیلٹ گن کے استعمال سے بھی ہزاروں شہری بینائی سے محروم ہو چکے ہیں جن میں معصوم بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔سرینگر، شوپیاں، کلگام، پلوامہ اور بارہ مولا سمیت ریاست بھر میں گھر گھر تلاشی اور محاصروں کے دوران انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ جاری رہا۔ سال کا شاید ہی کوئی ایسا دن گزرا جب بھارتی فوج نے سرحد کے دونوں جانب رہنے والے کشمیریوں کے خون سے اپنی پیاس نہ بجھائی ہو۔جنوری کے مہینے میں بھارتی فوج نے فائرنگ اور تشدد کر کے 25 افراد کو شہید کر دیا۔ فروری کے مہینے میں 16 جبکہ مارچ میں 35 نہتے کشمیریوں کو موت کی نیند سلا دیا گیا۔اپریل اور مئی میں بھارتی فوج نے ظلم کی ہر حد پار کر دی۔ اپریل میں 43 جبکہ مئی میں 47 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔ جون 2018ء میں 36، جولائی میں 21، اگست میں 35 جبکہ ستمبر میں 43 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog