کشمیریوں کی آزادی کیلئے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: صدر، وزیراعظم

Published on February 6, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 219)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) صدر مملکت اور وزیراعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پوری قوم کشمیریوں کے جدوجہد آزادی کی حمایت کرتی ہے۔صدر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ضرو رنگ لائے گی اور پوری قوم کشمیریوں کے جدوجہد آزادی کی حمایت کرتی ہے، مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کا دوغلا پن شکوک و شبہات کو ابھار رہا ہے۔یوم کشمیر پر وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسئلہ کشمیر 7 دہائیوں سے حل طلب ہے، اس دوران ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام کیا گیا، کشمیری عوام جدوجہد آزادی کے لیے کوشاں ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy