ایم ایم عالم روڈ گلبرگ میں 8 سالہ کم سن بچے کا چالان

Published on February 6, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 731)      No Comments

لاہور(یوا ین پی) صوبائی درالحکومت گلبرگ ایم ایم عالم روڈ پر کم سن بچے کا چالان، ٹریفک وارڈن نے 8 سالہ یوسف کا چالان کر دیا، 8 سالہ محمد یوسف کا چالان والد کے لائسنس پر کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ننھے ڈرائیور یوسف کو اپنی نئی نویلی الیکٹرک بائیک مین روڈ پر لانا مہنگا پڑ گیا ،گاڑی پر نواب بن کر گھر سے سیر سپاٹے کو نکلنے والے ننھے میاں کو کیا معلوم تھا کہ نوعمر بچےالیکٹرک بائیک کو بڑی سڑک پر لے کر نہیں نکل سکتے؟ ننھا ڈرائیور جیسے ہی گلبرگ ایم ایم عالم روڈ پر آیا تو ٹریفک پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ،چلان کاٹنے کے لیے ٹریفک وارڈن نے یوسف میاں کو روکا تو پیچھے سے بڑی گاڑی سے والد صاحب بھی اتر آئے اور اس طرح ننھے میاں یوسف تو بچ گئے لیکن ٹریفک وارڈن نے یوسف میاں کے والد صاحب کا 500 روپے کا چالان کر دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme