میرے اس گیت کو سوشل میڈیا پہ جو پذیرائی ملی ہے یہ میرے لئے اعزاز اورفخر کی بات ہے ،گفتگو
لاہور (یواین پی)نامور گلوکارہ حنا ملک کا کشمیر کے حوالہ سے گایا ہوا گیت ’’ اے خدایا لوٹا دے کشمیر ہمارا‘‘کی سوشل میڈیا پہ دھوم اس گیت پروڈیوسر و ڈائریکٹر سمیع ملک ہیں حنا ملک جو ہر اہم دن کے حوالے سے گیت ،ملی نغموں کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں کا گیت ’’ اے خدایا لوٹا دے کشمیر ہمارا‘‘ جو کہ دور حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ریکارڈ اور عکس بند کیا گیاہے اسے سوشل میڈیا پہ خوب پذیرائی مل رہی ہے حنا ملک نے یواین پی کو بتایا کہ میرے اس گیت کو سوشل میڈیا پہ جو پذیرائی ملی ہے یہ میرے لئے اعزاز اورفخر کی بات ہے پذیرائی اور عزت بخشنے پہ اپنے پرستاروں کی مشکور ہوں میرے اس گیت کے سات لاکھ کے قریب ویو بن چکے ہیں