گوجرانوالہ: (یواین پی) گوجرانوالہ میں نامعلوم افراد نے لڑکی کو اغوا کر لیا، اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز کو موصول ہو گئی۔گوجرانوالہ میں تھانہ صدر کے علاقہ کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چند ماہ قبل ایک لڑکی کرائے کے مکان میں آ کر رہائش پذیر ہوئی تھی جو اکیلی ہی گھر میں ره رہی تھی، اسے نامعلوم نے افراد گن پوائنٹ پر زبردستی جیپ میں ڈال کر اغوا کیا اور فرار ہو گئے۔میڈیا کو موصول ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نامعلوم افراد گن پوائنٹ پر ایک لڑکی کو زبردستی گاڑی میں بٹھا رہے ہیں۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔