ایرانی تیل کا غیرقانونی کاروبار اور بغیر رجسٹرڈ پٹرول پمپ پٹرول فروخت کرنے لگے

Published on February 8, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 512)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ: حمید چنڈ) ضلع ٹھٹھہ میں ایرانی تیل کا غیرقانونی کاروبار اور بغیر رجسٹرڈ پیٹرول پمپ کھلے عام چلنے لگے، ٹھٹھہ پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی، ضلع بھر کے پیٹرول پمپ مالکان پیٹرول پمپ پر ایرانی تیل کی فروخت کھلے عام کرنے لگے،ایرانی تیل اسمگل مافیا کی جانب سے کی جانب سے ضلع کے ہر شہر میں غیر قانونی اسٹورز قائیم، تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ ضلع میں غیر قانونی ایرانی تیل کے کا کاروبار زور پکڑنے لگا، ایران سے اسمگل شدہ تیل کے کاروبار میں دن بہ دن تیزی آنے لگی، ذرائیع کے مطابق گذشتہ پانچ سالوں کے اندر غیر قانونی ایرانی تیل فروخت کرنے والی مافیا نے پورے سندھ میں تیل فروخت کرنے کے لیے ٹھٹھہ ضلع کو مرکز بنادیا ہے، جبکہ اس کاروبار میں بااثر سیاسی لوگوں سمیت مختلف محکموں کے بالا افسران کا آشرواد شامل ہونے اس سلسلے میں باخبر ذرائع کا کہنے کے مطابق ضلع ٹھٹھہ کے ہر تھانے پر یومیہ دس ہزار فی ٹینکر کے حساب سے کھلے عام رشوت کے باعث ایرانی تیل کے ٹینکروں کو بغیر چیک کیے ضلع میں موجود غیر قانونی اسٹوروں تک رسائی کا زمہ بھی ٹھٹھہ پولیس نے اٹھایا ہوا ہے، اس سلسلے میں ضلع ٹھٹھہ کے تمام شہروں سمیت بلخصوص دھابیجی شہر میں غیر قانونی پیٹرول پمپ اور اسٹوروں کی تعداد 30 کے قریب ہوگئی ہے، جبکہ آدھے سے زائد غیر قانونی پمپ دھابیجی سے ٹھٹھہ کے راستے میں کھلے عام چلنے کے باوجود محکمہ کسٹم اور پولیس کی جانب سے کوئی بھی قانونی قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے، جبکہ اس سلسلے میں باخبر ذرائع کا کہنا ہے کے دھابیجی پولیس اسٹیشن کے انچارج کو ایرانی تیل کی اسمگلزر کی جانب سے یومیہ بیس ہزار فی ٹینکر دے رہے ہیں، اس سلسلے میں مقامی لوگوں کی جانب سے ایس ایس پی ٹھٹھہ، کسٹم احکام سمیت اعلیٰ احکام کو شکایتیں درج کروائیں ہیں مگر ایرانی تیل کی اسمگلینگ میں کوئی بھی کمی آنے کے بجائے مزید تیزی آئی ہے، ضلع بھر میں ایرانی تیل کے غیرقانونی اسٹوروں کا ٹھٹھہ ضلع کے مختلف شہروں کے نزدیک ہونے سے کسی بھی حادثے کی صورت میں بڑے پئمانے پر جانی نقصان کا اندیشہ ہے، اس سلسلے میں دھابیجی سمیت ٹھٹھہ ضلع کی سول سوسائٹی، سماجی، دینی تنظیموں کے رہنماؤں نے وزیر اعظم عمران خان، چیف جسٹس سپریم کورٹ سمیت اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کے خدارا غیر قانونی ایرانی تیل کی اسمگلینگ کو روکنے کے لیے اقدام اٹھائے جائیں اور ٹھٹھہ ضلع میں غیر قانونی پیٹرول پمپز کو فوری طور پر سیل کرکے انکا خاطمہ لایا جائے،. یاد رہے کے ٹھٹھہ ضلع میں ایرانی تیل کی کھلے عام آنے کے باعث محکمہ کسٹم کی جانب سے سابقہ ایس ایس پی ٹھٹھہ مرحوم حسیب افضل بیگ کو سسپینٹ کرواکر انکے اوپر انکوائری بٹھائی تھی ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes