فیصل آباد میں بسنت کے خونی کھیل نے 2 زندگیاں نگل لیں

Published on February 9, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 589)      No Comments

فیصل آباد: (یواین پی) تھانہ سرگودھا روڈ کا 30 سالہ شکیل کرنٹ لگنے جبکہ تھانہ جھنگ بازار کی 55 سال بلقیس بی بی گولی لگنے سے جاں بحق ہوئی۔تھانہ جھنگ بازار میں ہی 2 خواتین سمیت مزید 3 افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے جن میں 30 سالہ مہوش بی بی، گورونانک پورہ کی مقبولاں بی بی اور 12 سالہ لڑکا فاروق گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے جبکہ اس کے علاوہ مختلف مقامات پر 7 افراد ڈور پھرنے سے بری طرح زخمی ہوئے جنھیں الائیڈ ہسپتال اور سول ہسپتال میں طبی امداد دی گئی۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں منچلوں نے حکومت پابندیوں کو بو کاٹا کر دیا۔ ہوائی فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ انتظامیہ نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 132پتنگ بازوں کو گرفتار کر لیا۔بعض شہریوں نے خونی کھیل کی مذمت کی اور قانون پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔ دوسری طرف فیصل آباد میں پتنگ بازوں کیخلاف نمائشی کریک ڈاؤن بھی جاری ہے جس میں 132 پتنگ بازوں کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے 209 چرخیاں اور 3 ہزار 39 پتنگیں قبضے میں لے کر مقدمات درج کر لئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes