غلام سرور خان کو کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

Published on February 9, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 237)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کو کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے عہدے سے ہٹا دیا، وزیر خزانہ اسد عمر کو چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کی تشکیل نو کر دی ہے اور وزیر خزانہ اسد عمر کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹٰی کے ممبران میں وزیر پٹرولیم، وزیر بجلی، وزیر منصوبہ بندی وترقی اور اصلاحات اور وزیر ریلوے شامل ہوں گے۔ مشیر تجارت ٹٰیکسٹائل اور صنعت وپیداوار بھی کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے ممبر ہوں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy