ملتان سلطانز کی ٹیم پی ایس ایل 4 میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئی

Published on February 10, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 213)      No Comments

دبئی: (یواین پی) ملتان سلطانز کی ٹیم پی ایس ایل فور میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئی، کپتان شعیب ملک اور انٹرنیشنل کھلاڑی یو اے ای میں ہی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ ٹیم اونر علی خان ترین کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کیلئے پی ایس ایل کی ٹرافی کا تحفہ لیکر واپس آئیں گے۔پاکستان سپر لیگ چار میلہ سجنے کو تیار ہے، ایسے میں ملتان سلطانز کی ٹیم پی ایس ایل 4 میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئی ہے۔ یو اے ای پہنچنے والے کرکٹرز میں محمد عباس، حماد اعظم، علی شفیق، جنید خان، نعمان علی، شکیل انصر، عرفان خان اور عمر صدیق شامل ہیں۔ فرنچائز اونر علی ترین کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم ٹرافی جیتنے کے لئے پرعزم ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes