پشاور: (یواین پی) پشاور پولیس نے کارروائی کے دوران شہریوں سے موبائل فون چھیننے والے دو رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ٹائون کے علاقے میں شہریوں سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چھیننے والے دو رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزموں سے موبائل فونز، نقدی اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔