ممبئی (یو این پی) بالی ووڈ اداکارہ ماہی گل نے کہا ہے کہ انہیں رقص کرنا اچھا لگتا ہے۔ اداکارہ ماہی گل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ رقص کرنے کی بہت شوقین ہیں یہ ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ انہیں فلموں میں زیادہ رقص کرنے کا موقع ہی نہیں ملا لیکن فلم ’’گینگز آف گھوسٹ‘‘ میں پانچ گانے ایسے ہیں جن پر انہوں نے رقص کیا ہے۔ اس فلم میں ان کی کھل کر رقص کرنے کی خواہش پوری ہوئی ہے جس پر وہ بے حد خوش ہیں۔ فلم میں اداکارہ ماہی گل بھوت کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم کی ہدایات ستیش کوشک نے دی ہیں فلم 12 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔