فیصل آباد میں قاتل ڈور ایک اور نوجوان کی زندگی نگل گئی

Published on February 11, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 225)      No Comments

لاہور: (یواین پی) مختلف شہروں میں منچلوں نے پتنگ بازی پر پابندی کے احکامات ہوا میں اڑ دیئے، گوجرانوالہ میں خونی کھیل کیلئے ڈور اور پتنگیں آن لائن فروخت ہونے لگیں۔پنجاب حکومت کے دعوؤں کے باوجود خونی کھیل کو نہ روکا جا سکا۔ فیصل آباد میں قاتل ڈور نے ایک اور گھر اجاڑ دیا۔ نوجوان گلے پر ڈور پھرنے سے جان کی بازی ہار گیا۔ کچھ روز قبل منائی گئی بسنت پر بھی دو لوگ جان سے گئے جبکہ بیس زخمی ہوئے تھے۔لاہوریوں نے بھی چھٹی کے روزپتنگ بازی کی۔ پولیس حرکت میں آئی اور ایک سو چوہتر کو حوالات پہنچا دیا۔ گوجرانوالہ کے باسیوں نے بھی خونی کھیل کو نہ چھوڑا۔ پولیس سے بے خوف نوجوان پتنگ بازی کرتے رہے۔ قانون کے شکنجے سے بچنے کیلئے پتنگوں اور ڈور کی آن لائن فروخت بھی شروع کر دی گئی۔ نارووال میں بھی پابندی کے باوجود بسنت منائی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme