لاہور(یواین پی) المراد پرڈوکشن کے جنرل سیکرٹری پنجابی فلم’’کالاطوفان‘‘ کی کاسٹ پہ غور کے لئے ثقافتی دورے پہ آج لاہور پہنچیں گے تفصیل کے مطابق پنجابی فلم ’’کالاطوفان‘‘ کی کاسٹ کیلئے المراد پروڈکشن اینڈ آرٹ اکیڈمی کے جنرل سیکرٹری و رائٹر ڈاکٹر بی اے خرم ایک روزہ ثقافتی دورے پہ لاہور آئیں گے ان کے ہمراہ اداکار علی چوہدری اور میڈیا پرسن ڈاکٹرمنصور شاہد بھی ہونگے جہاں وہ معروف فلم ڈائریکٹر ساجد علی ساجد،فلمی مصنف واجد زبیری سے فلم کی کاسٹ پہ تبادلہ خیال کریں گے،علاوہ ازیں وہ فلمی مصنف کمال پاشا،ناصر ادیب،ڈائریکٹر آغاحسن عسکری،ڈائریکٹر اقبال کاشمیری ،اسٹیج ڈائریکٹرایم اے ٹھاکر سمیت دیگر شوبز سے منسلک افرادسے ملاقاتیں کرینگے۔