مصر میں‌ خاتون صحافی پر شیر کا حملہ

Published on February 12, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 209)      No Comments

قاہرہ: (یواین پی) مصر کے سرکاری ٹیلی وژن کی عمارت میں شیر نے حملہ کر کے خاتون صحافی کو زخمی کر دیا۔ شیر کو بچوں کے لئے نشر ہونے والے ایک پروگرام میں دکھایا جانا تھا جسے ٹی وی عمارت کے مرکزی دروازے پر ٹرینر کے ساتھ سکیورٹی کلئیرنس کیلئے روکا گیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شیر اور اس کا تربیت کار ریکارڈنگ میں شریک ہونے کے لیے پہنچے تو سکیورٹی اہلکاروں نے شیر کو پنجرے کے بغیر عمارت میں داخل ہونے سے روک دیا۔ ٹرینر سکیورٹی اہلکاروں کو یقین دلانے کی کوشش کرتا رہا کہ شیر محض ایک پالتو جانور اور مکمل سدھایا ہوا ہے جو قطعا خطرناک نہیں، اسی دوران شیر نے موقع ملنے پر پروگرام کی خاتون ایڈیٹر لمیاء شاہین پر حملہ کر دیا جس سے اس کا ہاتھ زخمی ہو گیا جب کہ وہاں موجود لوگوں میں خوف پھیل گیا۔مصری ٹیلی وژن کے ایک ذمے دار ذریعے نے میڈیا کو بتایا کہ لمیاء کو ہسپتال منتقل کر کے ضروری ویکسین دے گئی جس کے بعد انہوں نے پروگرام کے حوالے سے کام جاری رکھا۔ مزید برآں عمارت میں شیر کے داخلے کو مسترد کر دیا گیا اور پروگرام میں شیر کی شرکت کو خطرناک قرار دیتے ہوئے واپس بھجوا دیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题