نئی نسل کو اصلاح کرنے کے قدم پر انٹرنیشنل شوآرگنائزر کامران حیات مبارک باد کے مستحق
اسلام آباد(یواین پی )انڈس میوزیکل اینڈ ایوارڈ شو نے میڈیا اور شوشل میڈیا پردھوم مچی ہوئی ہے پاکستان کی تاریخ میں بے شمار ایوارڈشوز ہوئے مگر والدین اور بچوں کی محبت پر کبھی کسی نے توجہ نہیں کی آج کے دور کو اندھیروں سے نکالنے اور ملک میں نئی نسل کو اصلاح کرنے کے قدم پر انٹرنیشنل شوآرگنائزر کامران حیات اور انڈس ہوم کی ٹیم کو مبارک بادکی مستحق ہے ان خیالات کا اظہارر محمد یوسف خان ہوتی نے کیا اس موقع پہ حاجی گلزار اعوان نے کہا ایسے شوز سے ملک بھر میں عوامی شعور کو بیدارکیا جا رہا ہے جس سے بچے اپنے بوڑھے بزرگوں کیلئے محبت کے گلدستے ثابت ہونگے ٹی پارٹی میں برگیڈئیر سکندر علی اور کرنل عنائت گوندل نے بتایاوالدین ہی ہماری کامیابیوں کی سیڑھیاں ہیں جن کے بغیر منزلوں کی تکمیل ممکن نہیںآخر میں کامران حیات نے کہا ہمیں شہرت کی ضرورت نہیں ہم صرف اس مقصد کو لے کر چلے ہیں تاکہ ہمارا معاشرہ اور کلچر تباہی سے بچ جائے۔