حکومت کا 40 ہزار کے نئے بانڈز پرنٹ نہ کرنے کا فیصلہ

Published on February 14, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 257)      No Comments

کراچی: (یواین پی) اسٹیٹ بینک کے مطابق پرانے بانڈز کی خریدو فروخت معمول کے مطابق رہے گی۔بڑے بانڈز کا مزید اجراء نہیں ہو گا، مرکزی بینک نے اعلان کر دیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 40 ہزار کے نئے بانڈز 15 فروری کے بعد سے نہیں جاری کیے جائیں گے جبکہ پرانے بانڈز کی خریدو فروخت معمول کے مطابق جاری رہے گی اور ان بانڈز کی قرعہ اندازی اور انعامات کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔اعدادو شمار کے مطابق اب تک 900 ارب روپے سے زائد مالیت کے بڑے بانڈز فروخت ہوچکے ہیں۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت معیشت کو وائٹ کرنے اور کالے دھن کو بانڈز کی شکل میں چھپانے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے لئے ایسے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes