فش راڈ کمپنی اور گلوبل انفارمیشن سیکورٹی پاکستانی پروفیشنلز کی جانب سے ریاض میں تقریب کا اہتمام

Published on February 14, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 478)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی) فش راڈ کمپنی اور گلوبل انفارمیشن سیکورٹی پاکستانی پروفیشنلز کی جانب سے ریاض کے مقامی ریسٹورنٹ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا اس تقریب میں فش راڈ کمپنی کے شریک بانی اور انفوجسٹک کمپنی کے سی ای او سجاد کرمانی نے خصوصی طور پر شرکت کی. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے باہر پاکستانی کمیونٹی کی اتنی بڑی تعداد سے ملنے کا ان کا پہلا اتفاق ہے اور وہ گلوبل انفارمیشن سیکورٹی پاکستانی پروفیشنلز کے ممبران کے جوش اور جذبے سے بہت متاثر ہوا ہوں انہوں نے فش راڈ کمپنی کے سفر کے بارے میں بتایا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ایک دن اس کو بہت بلند مقام پر لے جائیں گے اور یہ پاکستان اور پاکستانیوں کے لیے فخر کی بات ہو گی. تقریب سے گلوبل انفارمیشن سیکورٹی پاکستانی پروفیشنلز کے بانی شہزاد سبحانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانیوں کو ہر جگہ پاکستان کا اچھا امیج پیش کرنا چاہیے اور جہاں بھی ہو سکے، دوسرے پاکستانیوں کی بھر پور مدد کرنا چاہیے. وقار انور نے کہا کہ وہ سعودی عرب میں فش راڈ کے ڈسٹری بیوٹر ہیں اور متوقع کسٹمرز سے ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہیں. گروپ ممبرز نے زور دیا کہ اس طرح کے نیٹ ورکنگ پروگرام کم سے کم تین مہینے بعد ہونے چاہیے تقریب میں نئے اراکین نے بھی شرکت کی اور خوشی کا اظہار کیا تقریب کے اختتام پر فش راڈ کمپنی کے اویس سہیل نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
گلوبل انفارمیشن سیکیورٹی پاکستانی پروفیشنلز دنیا بھر میں کام کرنے والے پاکستانی پروفیشنلز کا ایک چھوٹا لیکن پرجوش گروپ ہے پاکستان اور باقی دنیا کو محفوظ بنانے اور پاکستان سائبر سیکیورٹی پروفیشنلز کے لئے مخصوص شہرت حاصل کرنے کے لئے ایک سائبر سیکورٹی پلیٹ فارم بننے کی کوشش ہے. دنیا بھر میں. ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے واٹس اپ؛ ٹیلیگرام اور فیس بک کے ذریعے گروپ کے اراکین کے درمیان بہت فعال بات چیت ہے. اس گروپ کو بنانے والے اور قیادت کرنے والے شہزاد سبحانی کی خدمت قابل تلقید ہے جو بہت پرامید ہیں کہ اس گروپ کو ایک دن اعلی سطح تک لے جائیں گے اور یہ گروپ معلومات کے تحفظ کی افادیت اور بڑے پیمانے پر کمیونٹی کے بہترین مفاد کے لئے پالیسی سازی کے اثرات میں اہم کردار ادا کرے گا. تقریب کے تمام حاضرین نے پروقار تقریب منعقد کرنے پر گلوبل انفارمیشن سیکورٹی پاکستانی پروفیشنلز اور فش راڈ کمپنی کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ گلوبل انفارمیشن سیکورٹی پاکستانی پروفیشنلز آئندہ بھی ایسے مفید معلوماتی پروگراموں کا انعقاد کرتے رہے گئے تاکہ پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی حاصل ہو سکے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes