لاہور قلندرز کو مات، دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا فاتحانہ آغاز

Published on February 15, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 453)      No Comments

دبئی: (یواین پی ) پاکستان سپر لیگ فور کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 171 رنز بنائے، فخر زمان نے 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، سہیل اختر 37 اور اے بی ڈی ویلیئرز 24 رنز بنا کر قابل ذکر رہے، فہیم اشرف نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے آخری اوور میں 5 وکٹوں پر 177 رنز بناکر فتح اپنے نام کرلی۔ حسین طلعت نے 37 رنز بنائے، آصف علی نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 19 گیندوں پر 36 ناقابل شکست رنز بنائے، راحت علی کی 4 وکٹوں کی کارکردگی رائیگاں گئی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题