اسلام آباد (یواین پی) نشان حید ر حاصل کرنے والے حوالدار لالک جان کا51واںیوم پیدائش آج 15فروری بروز جمعۃ المبارک کو منایا جائے گا وہ 15فروری 1968کو ہندور میں پیدا ہوئے اس سلسلہ میں عارفوالاسمیت ملک بھر میں تقریبات انعقادپذیر ہوں گی حوالدار لالک جان 1999میں کارگل کی لڑائی کے وقت ’’ٹائیگر ہل ‘‘ پر تعینات تھے پاک فوج نے اس چوٹی پر قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ دشمن کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا تھا بھارتی بٹالین نے ٹائیگر ہل پر زبردست حملہ کیا اس وقت صوبیدار سکندر کی قیادت میں لالک جان سمیت پاک فوج کے صرف گیارہ جوان موجودتھے -8 جولائی1999 کو معرکہ کارگل کے ایک عظیم ہیرو حوالدار لالک جان نے جام شہادت نوش کیا حکومت پاکستان نے13 اگست1999 کو نشان حید عطاء کیا اور ناردرن لائٹ انفٹری کی جانب سے حوالدار لالک جان کو پہلا ’’نشان حیدر‘‘ حاصل کرنے کا اعزاز عطاء ہوا۔