لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 22 رنز سے شکست دے دی

Published on February 17, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 577)      No Comments

دبئی(یواین پی ) لاہور قلندر نے کراچی کنگز کو 22 رنز سے شکست دے دی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین راہ دکھائی، نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور قلندر نے ایونٹ کی پہلی کامیابی حاصل کرلی، کراچی کنگز 139 رنز کے تعاقب میں 116 رنز بناسکی، لاہور قلندر کے حارث رؤف نے چار، شاہین شاہ آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد رضوان 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔کراچی کنگز کی پہلی وکٹ 13 رنز پر گری، لیونگ اسٹون کو 11 رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے کلین بولڈ کیا، بابراعظم 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کولن انگرام اور ری بوپارا بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، دونوں نے بالترتیب 16 اور 1 رنز بنائے، کپتان عماد وسیم 17 رنز پر ہمت ہار گئے، سہیل خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔لاہور قلندرز اسپیڈ اسٹار حارث رؤف نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاہین شاہ آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ کراچی کنگز نے اپنے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 7 رنز سے شکست دی تھی جبکہ لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔تفصیلات کے مطابق لاہور قلندر نے مقررہ اوورز 5 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 139 رنز کا ہدف دے دیا، اوپنر سہیل اختر نے 39 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔عماد وسیم نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی اوپنر فخر زمان اور سہیل اختر نے عمدہ آغاز فراہم کیا، لاہور قلندرز کی پہلی وکٹ 64 رنز پر گری جب سہیل اختر 39 رنز بنا کر عمر خان کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ دے بیٹھے۔فخر زمان 26 رنز بنا کر سکندر رضا کا نشانہ بنے، اے بی ڈیویلیرز صرف 3 رنز بنا کر عمر خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے، محمد حفیظ کو 14 رنز پر سکندر رضا نے رن آؤٹ کیا۔ڈیوسچ نے 28 رنز بنا کر محمد عامر کا نشانہ بنے، برینڈر ٹیلر 13 رنز بناسکے انہیں کپتان عماد وسیم نے رن آؤٹ کیا۔کراچی کنگز کی جانب سے ابھرتے ہوئے اسپنر عمر خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عامر اور سکندر رضا کے حصے میں ایک وکٹ حاصل کیں۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن فور کے چوتھے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے تاس جیت کر حفیظ الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے، کراچی کنگز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme