جہانیاں تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، ماں موقع پرجاں بحق

Published on February 17, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 506)      No Comments

جہانیاں (یو این پی ) تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، ماں موقع پرجاں بحق، بیٹا بیٹی شدید زخمی، ہسپتال منتقل، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ملتان فاروق آباد کا رہائشی نوجوان علی اصغر اپنی والدہ حنیفاں بی بی، ہمشیرہ مہوش بی بی کے ہمراہ اپنی موٹرسایکل ہنڈا 125 نمبری ایم این ڈبلیو 1537 پر ملتان سے چوک میتلا جارہے تھے، کہ پل 14 کے قریب ہارون آباد سے ملتان جانے والی تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں حنیفاں بی بی موقع پر جان بحق ہوگئی جبکہ بیٹا علی اصغر بیٹی مہوش زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122 نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جہانیاں منتقل کردیا، بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme