لاہور: (یواین پی) کوئٹہ میں بھی کہیں کہیں پھوار پڑی جس سے سردی بڑھ گئی۔ محکمہ موسمیات نے منگل سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کر دی ہے جبکہ پہاڑوں پر بھی برفباری کا امکان ہے۔بارش نے سردی کو بریک لگا دی۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں رم جھم سے موسم حسین ہو گیا۔لاہور میں صبح ہوتے ہی سرمئی بادل چھا گئے جس کے بعد مال روڈ اور ڈیوس روڈ سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش شروع ہو گئی جس سے موسم سہانا ہوگیا اور چھٹی کا مزا بھی دوبالا ہو گیا۔چنیوٹ میں بھی تیز بارش نے خنکی بڑھا دی۔ دیگر شہروں میں بھی برسات ہوئی۔ کوئٹہ میں بادل برسنے کے بعد شہر کو بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بادل مزید برسیں گے۔ موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے پیر سے مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی۔ منگل سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان اور پشاور میں بھی بارش ہو گی جبکہ پہاڑوں پر بھی برفباری کی پیشگوئی ہے۔