پلوامہ حملہ بی جے پی نے خود کرایا، کانگریس رہنما وینو امیپارا

Published on February 18, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 241)      No Comments

نئی دہلی: (یواین پی) پلوامہ حملہ بھارتی حکومتی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے انتخابات جیتنے کے لیے خود کرائے، بھارت میں بھی آوازیں اٹھنے لگیں۔کانگریس رہنما وینو امیپارا کی جانب سے جاری اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی نے الیکشن جیتنے کے لیے درجنوں فوجی مروا دیے۔ جب بھی الیکشن قریب ہوتے ہیں، بی جے پی ایسا کچھ کر جاتی ہے۔وینو امیپارا کا کہنا تھا کہ 2002ء کے انتخابات سے پہلے گودھرا حملے کرائے گئے۔ پی جے پی کو اگلی فلم کے لیے سکرپٹ چاہیے، اس لیے پلوامہ حملہ کرایا گیا۔دوسری جانب ممبئی حملوں کے بعد بھارت کی پلوامہ حملے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی ہنڈیا بھی بیچ چوراہے پھوٹ گئی ہے کیونکہ قبوضہ کشمیر سے شائع ہونے والے اخبار کشمیر ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ ویڈیو پیغام کے ذریعے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والا حریت پسند عادل احمد ڈار ستمبر2017ء سے بھارتی فوج کی حراست میں ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes