سعودی عرب کی 21 ارب ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری

Published on February 19, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 419)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) سعودی عرب پانچ سال کے دوران پاکستان میں 21 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ 7 ارب ڈالر قلیل مدتی منصوبوں کے لئے جبکہ 12 ارب ڈالر کی طویل مدتی سرمایہ کاری کی جائے گی۔دستاویز کے مطابق سات ارب ڈالر ایک سے دو سال کے منصوبوں پر لگائے جائیں گے۔ سعودی عرب آر ایل این جی پلانٹس میں 4 ارب ڈالر لگائے گا۔ سعودی عرب کی ایکور پاور 2 ارب اور سعودی فنڈ فار پاکستان ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔سعودی عرب دو سے تین سال میں ایک ارب ڈالر سے پیٹروکیمیکل کمپلیکس قائم کرے گا۔ اس حوالے سے فزیبلٹی سٹڈی پر کام شروع ہو چکا ہے۔ دستاویز کے مطابق سعودی عرب کی آرمکو کمپنی آئندہ تین سے پانچ سال میں گوادر آئل ریفائنری کیلئے دس ارب ڈالر فراہم کرے گی۔ منرل ڈویلپمنٹ کے شعبے میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题