ٹورنٹو: (یواین پی) سوشل میڈیا کے مضر اثرات پر تحقیق کرنے والے ماہرین نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اگر 24 گھنٹوں میں سے 60 منٹ بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹس یا موبائل ایپلیکشنز استعمال کی جائیں تو رات کی نیند پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔کینیڈا کے ایسٹرن اونٹاریو ریسرچ انسٹیوٹ میں ہونیوالی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اگر کوئی شخص میٹھی اور پرسکون نیند لینا چاہتا ہے تو اس کیلئے لازم ہے کہ وہ موبائل ایپلیکشنز اور سماجی رابطے کی ویب سائٹس کا استعمال ترک کر دے یا پھر انہیں انتہائی محدود کر دے۔ماہرین کے مطابق جو لوگ دن میں ایک گھنٹہ ہی سوشل میڈیا نیٹ ورک استعمال کرتے ہیں اُن کی نیند دیگر کے مقابلے میں کم ہو جاتی ہے اور وہ پرسکون نیند نہیں سو پاتے۔