کوئٹہ: (یواین پی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے زیر صدارت صوبے کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کے لیے ان کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایک ارب روپے کے منصوبوں کے لئے پروجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی کے طریقہ کارمزید موثر بنایا جائے گا۔وزیراعلیٰ کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں چیف سیکریٹری بلوچستان اور متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز شامل ہونگے جبکہ ڈویژن سطح پر ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کے لیے ڈویژنل کمشنروں کی سربراہی میں کمیٹییاں بنائی جائیں گی۔اجلاس میں محکمہ تعلیم میں وزیراعلیٰ انیشیٹیو پروگرام کی پیشرفت کے جائزہ بھی لیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ نظام سے صوابدیدی اختیارات کو ختم کرنا ہوگا جس سے سفارش، اقربا پروری اور دیگر بہت سی خرابیاں پیدا ہوتی ہیں۔ ہمیں ایسے نظام کی ضرورت ہے جہاں ہر فرد اپنا کام نیک نیتی سے انجام دے۔