لاہور(یواین پی) میری خواہش ہے کہ مجھے کوئی ایسا کردار ملے جو میری فنکارانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرے اور وہ کریکٹر امر ہوجائے میری دو فلمیں’’ رانی ماں ‘‘ اور ’’عشق مذاق نئیں ‘‘ زیر تکمیل ہیں ان خیالات کا اظہار اداکار علی چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ یہ دونوں فلمیں پنجابی زبان میں بن رہی ہیں اور تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ان فلموں سے مجھے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں ’’رانی ماں‘‘ کے ڈائریکٹر قاسم شاکر جبکہ ’’عشق مذاق نئیں‘‘ کی ہدایات خرم شہزاد کی ہیں