گلیڈی ایٹرز نے سلطانز کو شکست دے کرایونٹ میں جیت کی ہیٹرک کرلی

Published on February 21, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 546)      No Comments

شارجہ(یواین پی ) پی ایس ایل کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ایونٹ میں اب تک کی ناقابل شکست کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 161 رنز کا ہدف با آسانی حاصل کرتے ہوئے جیت کی ہیٹرک مکمل کرلی، اوپنر شین واٹسن نے ایک بار پھر عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 40 گیندوں پر 61 رنز کی باری کھیلی اور ٹیم کے لیے جیت کی راہ ہموار کی ان کی اننگز میں 11 چوکے شامل تھے جب کہ روسو نے 67 رنز کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروادیا وہ ناٹ آؤٹ رہے، عمراکمل نے 17 رنز کی باری کھیلی۔ملتان سلطانز کی جانب سے محمد عرفان اور شاہد آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتا اور فلیڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے سلطانز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، سلطانز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے، کپتان شعیب ملک نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار نصف سنچری اسکور کی، انہوں نے صرف 37 گیندوں پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے جب کہ جیمز ونسے 28، شان مسعود 18،ایون 10،کرسٹیچئن اور اینڈرے رسل 18،18، شاہد آفریدی صفر، نعمان علی 2، علی شفیق اور شکیل انصر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عرفان جونیئر اور غلام مدثر نے 2،2 جب کہ سہیل تنویر، محمد نواز اور فواد احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题