سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کا وطن واپسی کا سلسلہ شروع

Published on February 21, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 184)      No Comments

لاہور: (یواین پی) سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کا وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ پانچ پاکستانی شہری رہائی ملنے کے بعد لاہور پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق سعودی ائر کی پرواز سے جدہ سے لاہور پانچ پاکستانی شہری رہائی ملنے کے بعد لاہور پہنچ گئے ہیں۔ ایف آئی اے امیگریشن نے جانچ پڑتال کے بعد مسافروں کو گھروں کو جانے کی اجازت دے دی۔لاہور ائیرپورٹ پر پہنچتے ہی پاکستانی شہریوں نے سجدہ شکر ادا کیا اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے سامنے قیدیوں کا مسئلہ پیش کرنے کا خیر مقدم کیا۔ لاہور ائیرپورٹ پہنچتے ہی پانچوں قیدی آبدیدہ ہو گئے۔یاد رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا تھا کہ وہ سعودی عرب میں قید پاکستانی قیدیوں کی رہائی کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ پاکستان میں اپنے کامیاب دورے سے قبل نور خان ایئربیس پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ کی قیادت میں پاکستان ترقی کر رہا ہے۔ ہم آپ کی قیادت میں پاکستان کو بڑی معیشت دیکھ رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题