بیجنگ: (یواین پی) سعودی ولی عہد پاکستان اور بھارت کے دوروں کے بعد جمعرات کے دن چین پہچ گئے ہیں۔ اس علاقائی سفارتکاری کے بدولت سعودی عرب ان ممالک سے اقتصادی تعلقات بہتر بنانے کی کوشش میں ہے۔سعودی ولی عہد کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی چین پہنچا ہے۔ بیجنگ ائیر پورٹ پر چین کی ایڈوائزری اینڈ پولٹیکل کونسل کے ڈپٹی چیئرمین نے ان کا استقبال کیا۔ وہ اس دورے میں صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے جبکہ دونو ں ممالک میں وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہو گی۔