پشاور: (یواین پی) انٹی نارکوٹکس فورس نے باچا خان ائیر پورٹ پر کارروائی کے دوران قطر جانے والے مسافر سے دو کلو گرام سے زائد چرس برآمد ہوئی، ملزم کو گرفتار کر کے حکام نے مزید تفتیش شروع کر دی.اے این ایف کے مطابق باچا خان ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نجی ائیرلائن سے بیرون ملک جانے والے مسافر کے سامان سے دو کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ملزم نے چرس مٹھائی کی ٹوکری میں چھپا رکھی تھی، اے این ایف نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دیں۔