پشاور: (یواین پی) ابیٹ آباد حویلیاں بھروال میں کمرے میں گیس بھر جانے سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے نواحی علاقے بھرو ہال میں محسن عباس اور اس کی بیوی رات کو کمرے میں گیس کا ہیٹر جلا کر سو گٸے، کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث دونوں میاں بیوی جب صبح اٹھے نہ تو رشتہ داروں نے دروازہ توڑ کر لاشیں نکالیں۔نعشوں کو حویلیاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس سے قبل بھی ایبٹ آباد میں مختلف مقامات پر گیس لیکج کے باعث 14 جانیں جا چکی ہیں جس پر سوئی نادرن گیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں کیا گیا۔