مسئلہ کشمیر دو ایٹمی ممالک کے درمیان سلگتی چنگاری ہے‘ مشعال ملک

Published on February 24, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 415)      No Comments

مظفر آباد(یواین پی )کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کر رکھی ہے، دنیا کو سمجھنا ہو گا خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے، بھارت نے کشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے،وہاں نہتے کشمیریوں کو شہید کیا جارہا ہے ،ظالم بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں بربریت کی انتہا کررکھی ہے۔مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردوں پر عملدرآمد کے بجائے اوچھے ہتکھنڈوں پر اتر آیا ہے،عالمی برداری مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار کرے۔ کیونکہ مسئلہ کشمیر دو ایٹمی ممالک کے درمیان سلگتی چنگاری ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme