ایم اے ٹھاکرانڈین فنکاروں کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں پرفارم کرینگے

Published on February 24, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 293)      No Comments

فنکار اپنے ملک کا سفیر ہوتا ہے وہ جہاں بھی جائے اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ہوتی ہے ایم اے ٹھاکر
لاہور(یواین پی) معروف اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر،مصنف،اداکارو ہدایت کار ایم اے ٹھاکر ثقافتی دورہ پہ متحدہ عرب امارات پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق معروف اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر،مصنف،اداکارو ہدایت کار ایم اے ٹھاکر اداکار نرالہ چن اور سلمان چوہدری کے ہمراہ متحدہ عرب امارات پہنچ گئے یہاں وہ شوبز سرگرمیوں میں حصہ لیں گے اور مختلف تقریبات میں انڈین فنکاروں ستندر سرتاج بھوپال شرما،انیلہ سنگھ ،راجندر کور کے ہمراہ پرفارم بھی کریں گے اس موقع پہ ہدایت کارو اداکار ایم اے ٹھاکر نے یواین پی کو بتایا فنکار اپنے ملک کا سفیر ہوتا ہے وہ جہاں بھی جائے اس نے اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ہوتی ہے فنکارروں کے لئے سرحدوں کی کوئی قید نہیں ہوتی فنکار ہمیشہ اپنے فن سے اپنے ملک کا نام روشن کرتا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy