فیصل آباد (یواین پی)مرکزی میڈیا ترجمان کیمطابق چیئرمین لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی تعلیمات ،ہدایات اورمشن پرگامزن اندرون وبیرون ممالک لاکھوں مردوخواتین انسانیت کی بے لوث خدمات کاسلسلہ جاری وساری رکھے ہوئے ہیں۔مستحقین کو لنگر شریف کھلانے کایہ سلسلہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں تیزی سے جاری ہے۔کراچی کے مختلف شہروں(شاہ فیصل کالونی ،لیاقت آباد اورناظم آباد )میں ’’لاثانی دسترخوان ‘‘کے نام سے مستحقین کو لنگر شریف کھلانے کایہ سلسلہ گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہے ۔ان حلقہ جات کی انتظامیہ میں امیر حلقہ ارسلان شریف (شاہ فیصل کالونی)،جنرل سیکرٹری محمد زبیر ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری فیضان شریف اورنائب امیر حلقہ محمد اسلم نقشبندی جبکہ لیاقت آباد میں امیر حلقہ محمد نصیر نقشبندی اورناظم آباد میں امیر حلقہ نے اپنی اپنی ٹیموں کیساتھ مل کراہل علاقہ کی خدمت کافریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ہل علاقہ لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن کے اس پاکیزہ مشن کی مزیدکامیابی کیلئے دعاگوہیں اورتمام انتظامیہ اورکارکنان کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔عبدالقیوم نقشبندی اورپیر ذکاء اللہ نقشبندی (کوارڈینیٹر زجنوبی افریقہ )نے اپنی ٹیم کیساتھ گزشتہ کئی سالوں سے افریقی باشندوں میں لنگر شریف تقسیم کرنے کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ،انہوں نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ بلاامتیاز مذاہب ومسالک انسانیت کی بھلائی کرنابہترین عبادت ہے۔مستحقین میں لنگر شریف کھلانے پراعلامیہ جاری کرتے ہوئے مرکزی مجلس شوریٰ نے کہاکہ مرشدکامل کی تعلیمات سے دلوں میں مخلوق خداکی خدمت کاجذبہ پیداہوا۔اللہ تعالیٰ ہمارے اس مشن کومزید کامیابی عطا فرمائے ۔آمین ۔