ڈھاکا: (یواین پی) جہاز کو شاہ امانت ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جہاز کو گھیرے میں لے لیاغیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش ائیرلائن کے طیارے کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ جہاز کو چٹاگانگ کے شاہ امانت ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جہاز کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ فلائٹ کی شناخت بی جی 147 کے نام سے ہوئی ہے۔ جہاز میں مسافروں اور عملے کے 2 ارکان سمیت مسلح افراد کے موجود ہونے کی اطلاعات ہیں۔