قصور: بااثر افراد کا بہن کو چھیڑنے کے شک پر نوجوان کو برہنہ کرکےتشدد

Published on February 25, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 237)      No Comments

قصور: (یواین پی) قصور میں بااثر افراد نے اپنی عدالت لگا لی، بہن کو چھیڑنے کے شک پر نوجوان کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔قصور کے رہائشی امانت پر صبغت اللہ اور عامر نے بہن کو چھیڑنے کے الزام میں تشدد کیا، ملزمان نے امانت پر تشدد کی ویڈیو بھی بنائی اور منہ کھولنے پر اسے وائرل کرنے کی دھمکی دی۔پولیس نے اپنی مدعیت میں ملزمان پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی پی او قصور کے مطابق تشدد کرنے اور ویڈیو بنانے والے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题