ریاض کے ہر دلعزیز معروف صحافی عابد شعمون چاند کو اعزازی شیلڈ سے نواز گیا

Published on February 25, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 448)      No Comments

ریاض ( زکیر احمد بھٹی ) ریاض کے ہر دلعزیز معروف صحافی پاک میڈیا فورم ریاض کے انفارمیشن سیکرٹری عابد شعمون چاند کو ان کی اعلی صحافتی خدمات پر ایشیا کی بڑی ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے اعزازی شیلڈ سے نواز گیا ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے کے سی ای او ندیم بابر کا کہنا تھا کہ عابد شعمون چاند ریاض کے آسمان صحافت کا درخشاں ستارا ہے اعلی رپورٹنگ انکی پیشہ ورانہ صحافت کا منہ بولتا ثبوت ہے ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن نے ان کی بے لوث خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو اعزازی شیلڈ سے نواز ہے جو ان کا حقیقی حق ہے ندیم بابر کا مزید کہنا تھا کہ شہر اقبال کے اس سپوت پر مجھ سمیت پوری پاکستانی کمیونٹی کو ان پر فخر ہے ہم امید کرتے ہیں کہ عابد شعمون چاند آئندہ بھی اپنی قلم کی حرمت کو قائم رکھتے ہوئے کمیونٹی کی خدمت میں پیش پیش رہے گا ہم ان کی کامیابیوں کے لیے مزید دعا گو ہیں عابد شمعون چاند جس لگن محنت جانفشانی سے کمیونٹی کی خدمت کر رہا ہے وہ ناقابل فراموش ہے عابد شعمون چاند نے اعزازی شیلڈ دینے پر ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے تمام عہدیدارن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کی خدمت ہی میرا مشن ہے اور یہ ہی میرے لیے سب سے بڑا اعزاز بھی کوشش رہے گی کہ اسی لگن اور بے باکی سے کمیونٹی کی خدمت کرتا رہو

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy