اسلام آباد (یواین پی)پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ ملزم بیرون ملک علاج کروانا چاہے تو قانون میں اس کی گنجائش نہیں ہے ، کسی سزا یافتہ شخص کو بیرون ملک علاج کی اجازت ملی ہو ، میرے علم میں یہ بات نہیں ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیر اعظم ہا?س کے ملازمین سرکاری ہیں، سرپلس پول میں ڈال دیا گیا ہوگا ، چوکیدار، گارڈز اور مالی واپس بھیج دیئے گئے ہونگے ،کیا خرچہ کم کرنے کی بات کرتے ہیں ؟ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں تو جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملزم بیرون ملک علاج کروانا چاہے تو قانون میں اس کی گنجائش نہیں ہے ، کسی سزا یافتہ شخص کو بیرون ملک علاج کی اجازت ملی ہو ، میرے علم میں یہ بات نہیں ہے ،ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کیخلا ف جے آئی ٹی کے ساتھ نہیں بلکہ سپریم کورٹ کمیشن کے ساتھ تھے ، پیپلز پارٹی چاہتی تھی کہ جے آئی ٹی نہیں بلکہ ٹی او آرز کے ساتھ کمیشن بننا چاہئے۔