پہلے بھارت کو گندا کریں گے، پھر رسپانس دینگے: ترجمان پاک فوج

Published on February 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 211)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ جنگ کے لیے جذبات سے زیادہ جذبہ ضروری ہے، ہم جذبات میں آ کر ان کے ہاتھوں میں نہیں کھیلیں گے۔ترجمان پاک فوج کا بریفنگ کے بعد میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہنا تھا کہ بھارتی طیاروں کا ہدف کوئی اور تھا جو وہ پاک فضائیہ کی وجہ سے حاصل نہ کر سکے۔ چار بھارتی طیارے چار ناٹیکل مائلز اندر آئے تھے۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارت کو اس حرکت پر پہلے گندا کرینگے، پھر ذمہ دارانہ رسپانس دینگے۔ پاک فوج کا رسپانس کسی بھی صورت میں اور کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوموں اور ملکوں پر مشکل وقت آتے ہیں، مگر ہم نے اپنا فوکس تبدیل نہیں کرنا، نریندر مودی الیکشن میں کامیابی کے لیے خون چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ہماری قومی سیاسی قیادت، فوج اور عوام متحد ہیں۔ بھارت ہمیں اپنی حرکتوں سے متحد کر دیتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جہاں چار بم گرائے گئے وہاں جیش محمد کا کوئی مدرسہ نہیں ہے۔ اگر 350 دہشت گرد مارے ہیں تو بھارت کوئی ایک جنازہ یا لاش دکھا دے۔ میں بھارتی سیاستدانوں اور میڈیا سے کہتا ہوں کہ آئیں بالا کوٹ آ کر خود حقیقت دیکھ لیں۔ اس علاقے میں کسی کے جانے پر پابندی نہیں، کل میڈیا کو لے کر جائیں گےترجمان پاک فوج نے کہا کہ جنگ کے لیے جذبات سے زیادہ جذبہ ضروری ہے، ہم جذبات میں آ کر ان کے ہاتھ نہیں کھیلیں گے۔ ہم نے خود بھارتی دراندازی کا بتایا، بھارتی میڈیا کو پہلے پتا چل جاتا تو انہوں نے آسمان سر پر اٹھا لینا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ کل نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس بہت اہم ہے۔ بھارتی دراندازی کے وقت وزیراعظم، آرمی چیف اور سب سروسز چیفس جاگ رہے تھے، سب میں روابط تھے، ہر جگہ سے اوکے کی رپورٹ ملی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题