پی ایس ایل: ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

Published on February 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 494)      No Comments

دبئی: (یواین پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے 16 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 122 رنز کا ہدف دیا جو سلطانز نے 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو6 وکٹوں سے شکست دیدی، سلطانز نے 122 رنز کا ہدف باآسانی 19 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ سلطانز کی جانب سے عمر صدیق نے 46 رنز جبکہ ونس نے 28 رنز سکور کیے. اس کے علاوہ شعیب ملک 23 رنز بنا کر نا قابل شکست رہے۔اس سے قبل ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ اسلام آباد کی جانب سے لیوک رونکی اور کیمرون ڈیلپورٹ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن ڈیلپورٹ پہلے ہی اوور میں 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ڈیلپورٹ کے بعد آنے والے صاحبزادہ فرحان بھی 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔لیوک رونکی 32 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ حسین طلعت 8 رنز بنا سکے۔ سمت پٹیل 20 اور آصف علی 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اسلام آباد کے کپتان شاداب خان 4 جب کہ رومان رئیس بغیر کوئی رنز بنائے گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوئے جب کہ فہیم اشرف 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ملتان سلطانز کی جانب سے ڈینئیل کرسٹن نے 3 جب کہ شاہد آفریدی، نعمان علی اور محمد الیاس نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme