کھوئی رٹہ (یو این پی )کھوئی رٹہ سیکٹر میں انڈین ائیر فورس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی، پاکستان ائیر فورس نے بھرپور ایکشن لیا اور دو بھارتی طیارے تباہ کر دئیے۔ جبکہ دو انڈین پائلٹ زندہ گرفتار، ایک کی تلاش جاری ہے تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر میں انڈین ائیر فورس کے دو طیاروں نے ایل او سی کو کراس کیا اور کھوئی رٹہ کی حدود میں گھس آئے پاکستان ائیر فورس کے چاک و چوبند اسکورڈ نے دشمن کے طیاروں کو گھیرا میں لے کر تباہ کر دیا ایک طیارہ کا ملبہ آزاد کشمیر اور دوسرے کا ملبہ مقبوضہ کشمیر میں جاگرا پاک فوج نے دشمن کے دو پائلٹوں کو زندہ زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے کھوئی رٹہ کی فضاء پاک فوج زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔