پاکستان کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں، آرمی چیف

Published on February 28, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 163)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمانی رہنماؤں کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کیمرہ بریفنگ دی۔
بریفنگ کے دوران پارلیمانی رہنماؤں کو بھارتی جارحیت اور پاکستان کی جوابی کارروائی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بھارت کو ہم نے موثر جواب دے دیا ہے، تاہم بھارت کی جانب سے مزید خلاف ورزیوں کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے بتایا کہ کسی پاکستانی طیارے نے ایل او سی کی خلاف ورزی نہیں کی، بھارتی دونوں طیاروں نے ایل او سی عبور کی جس پر مار گرایا، عالمی طاقتوں کو صورتحال پر بہت تشویش ہے، عالمی طاقتوں کی کوشش ہے کہ معاملات پرامن طریقہ سے حل ہو جائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes