لائن آف کنٹرول کے سیکٹر کھوئی رٹہ پر بھاری توپوں سے گولہ باری، ایک مسجد اور تین مکانات کو جزوی طور پر نقصان

Published on March 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 366)      No Comments

کھوئی رٹہ (یو این پی ) نریندر مودی کو امن راس نہ آیا لائن آف کنٹرول کے سیکٹر کھوئی رٹہ پر بھاری توپوں سے گولہ باری، ایک مسجد اور تین مکانات کو جزوی طور پر نقصان، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی ، تفصیلات کے مطابق ایل او سی سیکٹر کھوئی ر ٹہ پر انڈین آرمی نے پائلٹ کی واپسی اور امن کی پاکستانی کوشش کو سبوتاژ کرتے ہوئے شدید گولہ باری کی انڈین آرمی نے بھاری توپ خانے کا استعمال کیا اور سیکٹر کھوئی رٹہ کے قریبی دیہات ٹائیں، درکوٹی، کینٹھی، چتر ، خانپور، جوگالپال،گاہی سیداں، بھینسہ گالہ، کسی جمیری، پٹھ ناڑ، اندرلہ کوٹیڑہ ، پھلنی ، ندی سوہانہ کی سول آبادی کو نشانہ بنایا دشمن کی فائرنگ سے ایک مسجد اور تین مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا پاک فوج نے دشمن کی بزدلانہ کارروائی کا بھرپور جواب دیا اور دشمن کے مورچوں کو نشانہ بنایا پاک فوج کی جوابی کارروائی سے دشمن کے مورچوں کو آگ گئی ادھر ایل او سی پر بسنے والی عوام کا کہنا ہے کہ ہمارے حوصلے جوان ہیں دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے بزدلانہ کارروائی سے گھبرانے والے نہیں گزشتہ سالوں سے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں دشمن کی کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme