نیب کاعلیم خان کے دفترپرچھاپہ،اہم ریکارڈقبضے میں لے لیا

Published on March 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 186)      No Comments

لاہور(یواین پی)قومی احتساب بیورو(نیب )نے پی ٹی آئی کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی علیم خان کے دفتر پر چھاپہ مار کر اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے دفتر پر چھاپہ مارااور اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔رپورٹس کے مطابق علیم خان کے فارن بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرلیں اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے پی ایم اے کے دبئی میں فلیٹس اورچیکس کی معلومات بھی اکٹھی کرلی گئیں ۔چھاپے کے دوران علیم خان کی متعددپراپرٹیزکاریکارڈبھی حاصل کرلیاگیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes