نئی دہلی: (یواین پی) بھارتی اداکاروں کے بعد بھارتی میڈیا بھی پیسے کے بدلے ایمان بیچنے کو تیار رہتا ہے۔” کوبرا پوسٹ ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انڈین نیوز چینلز، اخبارات اور ویب سائٹس نے کروڑوں روپے لے کر بی جے پی کو فائدہ پہنچانےکے لئے ہاں کی، اسی طرح بھارت میں انتہا پسندانہ خیالات کی ترویج اور فساد کرانے کے لئے بھی رضامندی ظاہر کی ذرائع ابلاغ و 14 فروری کے پلوامہ واقعے کے بعد جنگی جنون میں مبتلا ہے اور مضحکہ خیز رپورٹنگ سے پوری دنیا میں مذاق بن کر رہ گیا ہے۔پلوامہ واقعے کے بعد پاکستان پر الزام کی بارش کرنے والا بھارتی ذرائع ابلاغ آئے روز کوئی نہ کوئی ایسا دعویٰ کررہا ہے جو خود ہی جھوٹا ثابت ہوجاتا ہے اور انہیں منہ کی کھانی پڑتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے جھوٹ کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے لیکن یہاں کچھ ایسے واقعات بیان کیے گئے ہیں جس نے بھارتی ذرائع ابلاغ کے دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔