نئی دہلی: (یواین پی) انڈین فوج کا مورال تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا، لڑائی کا جذبہ ماند، مذہب اور ذات پات کی تقسیم کے باعث فوجی ایک دوسرے سے کتراتے ہیں۔ خفیہ رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد مودی سرکار کی رہی سہی ساکھ بھی جاتی رہی۔ نوجوانوں میں فوج جوائن کرنے کا رجحان تقریباً ختم ہو گیا۔بھارتی فوج کا مورال ایسا نہیں کہ وہ کسی سے لڑ سکیں۔ انڈین ملٹری انٹلی جنس کی خفیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی فوج کا مورال تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج میں مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر افسران اور جوان ایک دوسرے کے قریب آنے سےکتراتے ہیں جبکہ سپاہیوں کے ساتھ افسران ذاتی غلاموں جیسا سلوک روا رکھتے ہیں جس کے باعث بھارتی سپاہی ذہنی طور پر غلام بن کر رہ گئے ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی فوج میں خوراک کا گھٹیا معیار، سہولیات کی عدم دستیابی اور بڑھتے ہوئے جنسی تشدد کے باعث بھارتی فوج میں بھرتی ہونے کا رجحان ختم ہوتا جا رہا ہے۔حکومتی اعدادوشمار کے مطابق بھارتی فوج میں سالانہ 100 جوان خود کشی کرتے ہیں اور اس شرح میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔