کراچی: پی ایس ایل کے پانچ میچز کے لئے ٹریفک پلان مرتب

Published on March 4, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 361)      No Comments

کراچی: (یواین پی) کراچی میں پی ایس ایل سیزن فور کے پانچ میچز کے لئے ٹریفک پلان مرتب کر لیا گیا۔ شائقین کے لیے پانچ پارکنگ پوائنٹس کا انتظام ہوگا۔ سٹیڈیم آنے والے شہریوں کو اصل شناختی کارڈ اور ٹکٹ ساتھ رکھنا لازم ہوگا۔کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کیلئے سیکیورٹی پلان فائنل ہو گیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ میچز دیکھنے کے لیے آنے والے شہری اپنی گاڑیاں حکیم سعید گراونڈ، جامعہ ارود گراؤنڈ، اتوار بازار گراؤنڈ اور غریب نواز گراؤنڈ میں پارک کر سکیں گے جہاں سے شائقین کو شٹل سروس فراہم کی جائےگی۔ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق آغا خان اور لیاقت نیشنل ہسپتال جانے والے افراد نیو ٹاؤن سے راستہ اختیار کر سکیں گے۔ ادھر محکمہ صحت سندھ نے بھی ایکشن پلان تیار کر لیا ہے۔نیشنل سٹیڈیم میں 8 بستروں کا عارضی ہسپتال قائم کیا جائے گا۔ 80 ڈاکٹرز اور نیم طبی عملے کے افراد تعینات ہوں گے۔ ایدھی، چھیپا، امن فاؤنڈیشن اور سرکاری ہسپتالوں کی 60 ایمبولینسز کا قافلہ بھی ٹیموں کے ساتھ رہے گا جبکہ ہوٹلوں میں بھی میڈیکل ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes