لاہور: (یواین پی) پنجاب کے وزیر قانون بشارت راجہ نے کہا ہے کہ لاہور میں پی ایس ایل کے میچز سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر نہیں بلکہ انتظامیہ نے اپنی وجوہات کی بنا پر منسوخ کیے۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن وارث کلو نے نکتہ اعتراض پر معاملہ اٹھایا کہ لاہور میں میچز کی منسوخی سے کمزوری کا تاثر گیا ہے۔ لاہور میں پی ایس ایل کے میچز ہونے چاہیں تھے۔اس کے جواب میں وزیر قانون بشارت راجہ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میچز کا منسوخ ہونا لاہور میں سیکیورٹی وجوہات پر نہیں کیا، ہم نے میچوں کی تیاری بھرپور کر رکھی تھی، کسی کو خوش کرنے کے لئے منسوخ نہیں کیا گیا، حالات نارمل ہیں۔