پاکستان کی جوابی کارروائی کہیں زیادہ سخت ہوسکتی ہے، وزیر اعلیٰ بھارتی پنجاب

Published on March 6, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 236)      No Comments

نئی دہلی: (یواین پی) بھارتی سیاستدان پاکستان کے دفاعی نظام کے خوف میں مبتلا ہو گئے ہیں،بھارتی پنجاب کے وزیر اعلٰی امریندرسنگھ نے مودی کو خبردار کیا ہے کہ پاکستان کی جوابی کارروائی کہیں زیادہ سخت ہوسکتی ہے اور جنگ میں نیوکلیئر ہتھیار کے استعمال سےگریز نہیں کرے گا۔بھارتی پنجاب کےوزیر اعلٰی امریندرسنگھ نے اپنی حکومت کو کہا کہ پاکستان کی جوابی کارروائی کہیں زیادہ سخت ہوسکتی ہے۔خیال رہے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان ایٹمی قوت کے موازنے میں بھارت سے بہت آگے ہے۔اس سے قبل امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان سےفضائی جنگ ہارگیا، پاکستان کیساتھ فضائی تصادم میں شکست کے بعد بھارت کی بوسیدہ فوج پرسوالات اٹھنے لگے ہیں، جنگ کی صورت میں بھارتی فوج کے پاس صرف10 دن کاگولہ بارود ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy